تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 18:59

رحیم یار خان : زمیندارکے کتوں نے خاتون کو زخمی کردیا

جیو نیوز - رحیم یار خان....... رحیم یارخان میں زمیندار کے پالتو کتوں نے حملہ کر کے خاتون کو زخمی کردیا ۔پولیس نے چار زمینداروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے دو کو گرفتار کرلیا ۔

پولیس کے مطابق لیاقت پورمیں تھانہ تبسم شہید کی حددو میں واقع گاوں میں ایک خاتون جانوروں کے لیے چارہ لینے گئی تومقامی زمینداروں کے پالتو کتوں نے حملہ کرکے اسے زخمی کردیا ۔

پولیس نے چار زمینداروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے دو افراد کو گرفتارکرلیا ۔ پانچ ماہ قبل اسی خاتون کے تین معصوم بچوں کو آوارہ کتوں نے حملہ کر کے زخمی کر دیا تھا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.