20 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 7:9
سندھ میں مقامی حکومتوں کاقیام، تین مراحل میں انتخابات ہوںگے
جیو نیوز - کراچی.......سندھ میں مقامی حکومتوں کے قیام کے لیے تین مرحلوں میں انتخابات کرائے جائیں گے ۔
سندھ کے 29 اضلاع میں 24 ڈسٹرکٹ کونسل،ایک میٹرپولیٹن کارپوریشن،6 ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن،3 میونسپل کارپوریشن،37 میونسپل کمیٹی اور 151 ٹاؤن کمیٹیوں پر امیدواروں کا براہ راست انتخاب کیا جائے گا ۔
سندھ میں سب سے چھوٹا یونٹ یونین کونسل ہے یہ یونٹ 10 سے 15 ہزار آبادی والے علاقے میں بنایا گیا ہے صوبہ میں کل ایک ہزار 137 یونین کونسل بنائی گئی ہیں ہر کونسل کو چار وارڈز میں تقسیم کیا گیا ۔
ایک یونین کونسل کا ووٹر اپنے علاقے سے جنرل کونسلر،کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین سمیت ڈسٹرکٹ کونسل کے امیدوار کا چناو ٔبھی کرے گا یوں یونین کونسل سطح پر ایک ووٹر تین امیدواروں کا انتخاب کرے گا ۔
10 سے 50 ہزار آبادی والے علاقے میں ٹاون کمیٹی بنائی گئی ہے ۔ صوبہ میں کل 151 ٹاون کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جس میں ایک ہزار 19 وارڈ ز سے کونسلرز کا انتخاب کیا جائے گا مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی خواتین،کسان،نوجوان اور اقلیتوں کے اراکین اس کے علاوہ ہیں ۔
ووٹرز ٹاون کمیٹی سے کونسلر کو منتخب کرنے کے لیے ایک ووٹ کاسٹ کریں گے۔صوبہ میں میونسپل کمیٹیوں کی کل تعداد 37 ہے ۔ 50 ہزار 3لاکھ آبادی والے علاقوں میونسپل کمیٹی قائم کی جائے گی میونسپل کی حدود میں وارڈز تشکیل دیے گئے ہیں جس صوبہ بھر سے 637 کونسلر منتخب کیے جائیں گے ۔ میونسپل حدود کے ووٹرز وارد سے اپنی پسند کے امیدوار کے لیے ووٹ کاسٹ کریں گے ۔
حیدرآباد،سکھر اور لاڑکانہ شہر میں میونسپل کارپوریشنز قائم کی جا رہی ہیں اس مقصد کے لیے 142 یونین کمیٹیوں کو 568 وارڈز تشکیل دیے گئے ہیں ۔ کارپوریشن کی حدود میں آباد ووٹرز وارڈ کے کونسلر اور یونین کمیٹی کے چیرمین وائس چیرمین کے لیے اپنا پانا ووٹ کاسٹ کریں گئے ۔ میونسپل کارپوریشن کا سربراہ میئر اور ڈپٹی میئر کہلائے گا ۔۔۔ 3 لاکھ سے زاید آبادی والے علاقے کو کارپوریشن کا درجہ دیا گیا ہے۔
کرا چی ڈویژن میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 6ضلا ع میں ڈسٹرکٹ میو نسپل کا ر پو ریشنز بنا ئی جا ئیں گی ۔ یہ اضلاع شرقی ،غربی ، جنو بی ، وسطی ،کو رنگی اور ملیر ہیں۔ ڈسٹرکٹ میو نسپل کا ر پو ریشن کے نیچے 213 یو نین کمیٹیاں ہوں گی ۔
ہر یو نین کمیٹی چار وارڈز پر مشتمل ہو گی اور ہر وارڈ سے برا ہ راست ووٹنگ کے ذریعےایک جنرل کو نسلر منتخب ہو گا جو صرف یو نین کمیٹی کی سطح تک محدودرہے گا جبکہ یو نین کمیٹی کے وائس چیئر مین جوکہ عوام کے براہ راست ووٹ کے ذریعے (پینل پر) منتخب ہوں گے وہ ڈسٹرکٹ میو نسپل کا ر پو ریشن کے ممبربھی ہوں گے (یونین کمیٹیز کے چیئرمین میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ممبرز ہوں گے)۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود میں یونین کمیٹی 40 سے 50 ہزار آبادی والے علاقے پر مشتمل ہوگی۔
سندھ میں 29 اضلاع میں سے 24 پر ضلع کونسل تشکیل دی جائیں گیں جبکہ کراچی میں ملیر اور ضلع ویسٹ کی دیہی آبادی پر مشتمل 23یونین کونسل پر مشتمل ایک ضلع کونسل تشکیل دی جائے گی جس کراچی ضلع کونسل کا نام دیا جائے گا۔