تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 7:49

لاہور:مصری شاہ میں فائرنگ، مسلم لیگ ن کا بلدیاتی امیدوار قتل

جیو نیوز - لاہور ........لاہور کے علاقے مصری شاہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مسلم لیگ ن کے بلدیاتی امیدوار کو قتل کردیا، مقتول عمران جنرل کونسلر کا امیدوار تھا۔

پولیس کے مطابق مقتول عمران احمد مصری شاہ کے علاقے میں اپنے گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھا کہ موٹر سائیکل پرآنے والے نامعلوم ملزمان نے اس پرفائرنگ کردی۔

عمران کو شدید زخمی حالت میں میوہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا، مقتول یوسی 43 سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہا تھا اور ن لیگ کے ٹکٹ پر جنرل کونسلر کا امیدوار تھا۔ پولیس کے مطابق عمران احمد کا قتل دیرینہ دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے، تاہم تحقیقات جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.