تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 9:15

پشاور ہائی کورٹ نے احتساب کمیشن کو سینیٹرستارہ ایاز کی گرفتاری سے روک دیا

جیو نیوز - پشاور.......پشاور ہائی کورٹ نے کرپشن کے ثبوت پیش کرنے تک احتساب کمیشن خیبر پختونخوا کو اے این پی کی سینیٹر ستارہ ایاز کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔

سابق صوبائی وزیر سماجی بہبود سینیٹر ستارہ ایاز کے وارنٹ گرفتار ی کے خلاف ان کی بہن سلمیٰ ایاز کی طرف سے دائر رٹ کی سماعت جسٹس ارشاد قیصر اور جسٹس افسر شاہ پر مشتمل بنچ نے کی۔ جسٹس ارشاد قیصر نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کرپشن کے ثبوت پیش کرنے سے پہلے ستارہ ایاز کی گرفتار ی کا کوئی جواز نہیں۔

رٹ میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت مخالفین کو احتساب کمیشن کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے جبکہ احتساب کے قومی اداروں کی موجودگی میں احتساب کمیشن کا قیام غیر آئینی ہے۔ عدالت نے سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.