تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:32

سندھ ہائیکورٹ کا فٹ پاتھ پر لگائے جنریٹرز دوماہ میں ہٹانے کا حکم

جیو نیوز - کراچی.......سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو بینکوں کی جانب سے فٹ پاتھ پر لگائے گئے جنریٹرز ایک ماہ میں ہٹانے کا حکم دے دیا۔

بینکوں کی جانب سے فٹ پاتھ پر لگائے گئے جنریٹرز کے خلاف درخواست کی سماعت پر درخواست گزار رانا فیض الحسن نےموقف اختیار کیا تھا کہ فٹ پاتھ پر لگائے جنریٹرز کے باعث پیدل چلنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ،اس سےماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

جسٹس عرفان سعادت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے حکومت سندھ کو فٹ پاتھ پر لگائے گئے جنریٹرز ایک ماہ میں ہٹانے کا حکم دے دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.