20 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 12:37
ایف آئی اے کی کارروائی: پی ایس او کےنوید زبیری زیرحراست
جیو نیوز - کراچی .....پاکستان اسٹیٹ آئل کے سینئر جنرل منیجر نوید عالم زبیری کو ایف آئی اے نے خردبرد کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔
ایف آئی اے نے گرفتاری کی تصدیق کردی ہے ،گرفتار کرنیوالی ٹیم کا کہنا ہے کہ کارروائی کرپشن کیخلاف ہے ،ملزم پر 60لاکھ روپے کی خرد برد کا الزام ہے۔
ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی ٹیم نے نوید اے زبیری کو پی ایس او ہائوس سے حراست میں لیا ۔