تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 17:33

سینیٹر ستارہ ایاز نے کرپشن کے الزامات مسترد کر دیے

جیو نیوز - پشاور.......احتساب کمیشن کے تمام الزامات جھوٹ کے سوا کچھ نہیں،عوامی نیشنل پارٹی کی خاتون سینیٹر ستارہ ایاز نے احتساب کمیشن کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔

پشاور ہائی کورٹ سے گرفتاری روکنے کا حکم جاری ہونے پر اے این پی کی خاتون سینیٹر ستارہ ایاز نے پریس کانفرنس کی ، بولیں کہ وہ احتساب کمیشن کے تمام الزامات مسترد کرتی ہیں کیونکہ احتساب کا طریقہ کار بالکل غلط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ احتساب کمیشن نے ان کی گرفتاری کیلئے ایسی قابل اعتراض باتیں کیں جو بتائی بھی نہیں جاسکتیں۔ستارہ ایاز کا کہنا تھا کہ ایک پرائیویٹ بنگلہ میں ہونے والے احتساب کو نہیں مانتیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.