تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 0:45

لاہور اور پشاور میں مظاہرے، مودی کا پتلا جلا کر ناراضی کا اظہار

جیو نیوز - لاہور.......بھارت میں ہندو انتہاپسند تنظیم شیوسینا کےمسلمانوں سےشرمناک سلوک اور پی سی بی حکام سے ناروا رویے کے خلاف لاہور اور پشاور میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم مودی کا پتلا جلایا ۔

لاہورکے علاقے سنت نگر میں لوگ ، شیو سینا کی غنڈہ گردی کے خلاف سراپا احتجاج ہوئے ، بھارتی وزیراعظم کا پتلا جلایا اور بھارتی انتہا پسندی کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔

مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا شیوسینا نے بھارتیوں کا اصل چہرہ بےنقاب کر دیا،تنگ نظر تنظیم کرکٹ جیسے کھیل کو تباہ کر رہی ہے۔

ایسا ہی مظاہرہ پشاور میں بھی ہوا۔بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کے خلاف پشاور کی سکھ برادری اٹھ کھڑی ہوئی اورپشاور پریس کلب کے سامنے جمع ہوکر بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے پتلے پر جوتے برسائےاور اسے نذر آتش کردیا۔ رکن خیبر پختونخواہ اسمبلی سورن سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام نے اقلیتوں پر ظلم کے لیے ووٹ نہیں دیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.