21 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 3:17
گوجرانوالہ :مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک
جیو نیوز - گوجرانوالہ.......گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک جبکہ2فرارہوگئے۔
پولیس کےمطابق علی پور چٹھہ میں تین مسلح ڈاکو شہریوں سے لوٹ کررہے تھے۔ پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے مبینہ طورپر فائرنگ کردی۔
جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک اور دوفرار ہوگئے۔پولیس کاکہناہےکہ ہلاک ڈاکو علی اکبر ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔