تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 4:37

گوجرانوالہ: کیبل آپریٹر کے دفتر پر حملہ،2 افراد ہلاک

جیو نیوز - گوجرانوالہ......گوجرانوالہ کےعلاقےگکھڑ منڈی میں بھتا نہ دینے پر 6مسلح افراد نے کیبل آپریٹر کےدفتر پرحملہ کردیا۔ فائرنگ سے2افراد ہلاک ہوگئے۔

ایس ایچ اوعامرشاہین کے مطابق گکھڑ منڈی کےعلاقےنورا کوٹ میں6 مسلح افرادرات گئے کیبل آپریٹر کےدفتر میں گھس گئے اور توڑ پھوڑ کی۔ اس دوران فائرنگ بھی کی گئی،جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کاکہناہےکہ فائرنگ کا واقعہ بھتا نہ دینے کی وجہ سے پیش آیا،مرنےوالے ایک شخص کی شناخت شہروز کے نام سے ہوئی ہے،جو قتل،ڈکیتی اور دیگر وارداتوں میں مطلوب تھا۔

پولیس نے دونوں لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.