21 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 3:49
بہاولپور ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ڈیرہ غازی خان میں 3مجرموں کوپھانسی
جیو نیوز - ڈیرہ غازی خان.......بہاولپور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈیرہ غازی خان میں قتل کے 3مجرموں کوپھانسی دےدی گئی۔
بہاولپور کی نیو سینٹرل جیل قتل کےمجرم کو پھانسی دے دی گئی۔مجرم فیاض احمد نے1997 ءمیں رشتے کےتنازعے پرفرید کو قتل کیاتھا۔
دوسری جانب ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ڈسٹرکٹ جیل میں بھی قتل کےمجرم کو تختہ دار پر لٹکادیاگیا۔ مجرم قمرالزماں نے2001ء میں معمولی تنازعےپراقبال کوقتل کردیاتھا۔
اُدھر سینٹرل جیل ڈیرہ غازی خان میں قتل کےمجرم کو پھانسی دی گئی۔ مجرم سیف اللہ نے1996ءمیں غیرت کےنام پربیوی سمیت 2افراد کو قتل کیاتھا۔