تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 15:0

نیب کا ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

جیو نیوز - اسلام آباد........ نیب نے پیپلزپارٹی کے سابق وفاقی وزیر مواصلات ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ ارباب کے خلاف غیر قانونی اثاثے بنانے کی شکایت پر تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔

جیو نیوز کو نیب ذرائع نے بتایا کہ ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ اربا ب کے خلاف غیر قانونی ذرائع سے اثاثے بنانے کی شکایت ملی تھی۔

چیئرمین نیب قمر الزمان چوہدری کی زیرصدارت نیب کے ایگزیکٹو بور ڈ اجلا س میں اس شکایت پر انکوائری کا فیصلہ کیا گیا ۔ نیب نے پہلے مرحلے میں شکایت کی تصدیق کا عمل شروع کردیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.