21 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 19:33
کراچی: آصفہ بھٹو زرداری کا محمود آباد اور منظور کالونی کا دورہ
جیو نیوز - کراچی.......سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری کراچی کے علاقے محمود آباد اور منظور کالونی گئیں اور سانحہ کارساز میں جاں بحق پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
سینیٹرسعید غنی اور سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلارضا بھی آصفہ بھٹو کے ساتھ تھیں۔ آصفہ بھٹو نے پیپلزپارٹی کے جاں بحق کارکنوں محمد رفیع، ایاز علی اور طاہر ناریجو کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و مشکلات کے بارے میں پوچھا اور یقین دہانی کرائی کہ پیپلز پارٹی اپنے شہداء کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔