تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 19:49

سابق پی پی وزیر اور ارکان اسمبلی کیخلاف نیب ایکشن کی منظوری

جیو نیوز - کراچی.......قومی احتساب بیورو نےسندھ میں پیپلزپارٹی کے سابق وزیر پیرمظہرالحق، ارکان اسمبلی اور دیگر اہلکاروں کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کی منظوری دے دی۔

نیب کے ترجمان نے بتایا کہ پیرمظہرالحق کے خلاف 13000 غیرقانونی بھرتیوں اور قومی خزانے کو 6 ارب روپے کا نقصان پہنچانے الزام ہے۔

نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سندھ میں پیپلزپارٹی کے سابق وزیر پیرمظہرالحق کے علاوہ، سینئر مشیر دوست محمد راحمو ، ایم پی اے عبدالستار راجپر اور سندھ پبلک سروس کمیشن کے اہلکاروں کے خلاف کرپشن، اختیارات کےناجائز استعمال اور غیرقانونی اثاثے بنانے کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.