تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 مئی 2016
وقت اشاعت: 4:20

کراچی:مواچھ گوٹھ اور گلستان جوہر سے6 ملزمان زیرحراست

جیو نیوز - کراچی......کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کر کے 6 ملزمان کو حراست میں لےلیا۔ ناظم آباد سے نوکری دلانے کا جھانسا دے کر شہریوں کو لوٹنے والا ملزم پکڑا گیا۔

مواچھ گوٹھ سے لیاری گینگ وار کے 2 کارندے گرفتار ک رلیے گئے جو قتل کے مقدمےمیں مطلوب تھے۔نیو کراچی اور گلستان جوہر میں 2 منشیات فروشوں سمیت4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔

پولیس نے ناظم آباد میں کارروائی کرکے مراد نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم شہریوں کو نوکری اور کاروبار کا جھانسا دیکر لاکھوں روپے لوٹتا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.