27 مئی 2016
وقت اشاعت: 15:50
سندھ کے کئی شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن
جیو نیوز - کراچی…ٹنڈو محمد خان میں کچی شراب پینےسے 55افراد کی ہلاکت کے بعد سندھ کے کئی شہروں میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاونٔ شروع کردیاگیا ہے اور کئی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہیں ۔
ٹنڈو محمد خان کے مختلف علاقوں میں اتوار کو کچی شراب پینےسے 100سے زائد افراد متاثر ہوئے جن میں 3روز کے دوران 55 افراد کی ہلاکت بھی ہوئی ہے ۔اب بھی 27افراد حیدر آباد کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ ہلاکتوں کے بعد سندھ کے کئی شہروں میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیاگیا ہے ۔
ٹنڈو محمد خان کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اب تک 10افراد کو حراست میں لےلیا ہے اور 7 سو لیٹر کچی شراب برآمد کرلی ہے ۔
اوباڑو کے دیہی علاقوں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 11 منشیات بنانے اور فروخت کرنے والوں کو گرفتار کر کےمقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔کچی شراب بنانے کی 15بھٹیوں کو بھی ختم کردیا گیاہے ۔
ٹنڈو باگومیں پولیس نے 600لیٹر شراب برآمد کر لی ہے اور 5ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے ۔