یہ ہم جو اپنا بدن خاک میں ملا رہے ہیں
ہم اپنے بجھتے چراغوں کا غم منا رہے ہیں
ہم اپنے عہد کے وہ مطمئن منافق ہیں
جو اپنے آپ کو ترتیب سے گنوا رہے ہیں
ہوائے عصر کوئی تعزیت تو کر ہم سے
ہم اپنے ملک میں ہجرت کا دکھ اٹھا رہے ہیں
یہ بدترین سیاہی بھی اپنے بخت میں تھی
کے گھر جلا رہے ہیں اور مسکرا رہے ہیں
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ