تازہ ترین سرخیاں
 خبریں 

شوبز

امیتابھ ٹوئیٹر پر 20ملین پرستاررکھنے والے پہلے بھارتی بن گئے

جمعہ, 27 مئی 2016

ممبئی.... بالی ووڈ میگااسٹار امیتابھ بچن سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر 20ملین پرستار رکھنے والے پہلے بھارتی بن گئے۔ انھوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان ہی کی وجہ سے یہ سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت بھر میں ٹوئیٹر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 18اعشاریہ8ملین پرستاروں کے ساتھ دوسرے ، شاہ رخ خان 18اعشاریہ6کے ساتھ تیسرے ، عامر خان 16 اعشاریہ9 ملین کے ساتھ چوتھے ،سلمان خان 16 اعشاریہ 8ملین کے ساتھ پانچویں اور پریانکا چوپڑا 13اعشاریہ2 ملین پرستاروں کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں ۔

امیتابھ بچن نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہا تھاکہ 20 ملین کا ہدف عبور کرچکا ہوں اور اب 30 ملین کا ہدف سامنے ہے ، جلد ہی اسے بھی پرستاروں کی بدولت حاصل کرلوں گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.