تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
26 مئی 2016
وقت اشاعت: 10:0

لندن میں ’ بیٹ مین ورسز سپرمین :ڈان آف جسٹس ‘کا رنگارنگ پریمئر

جیو نیوز - لندن ......ہالی وڈ کے دو نامور سپر ہیرو بیٹ مین اور سپر میں ایک ساتھ بڑی اسکرین پر جلوہ بکھیرنے کو تیار ہیں، اسی سلسلے میں لندن میں ایکشن اور تھرل سے بھرپور سنسنی خیز فلم "بیٹ مین ورسز سپر مین- ڈان آف جسٹس" کے پریمیئر کا انعقاد کیا گیا جس میں فلمی ستاروں نے جلوے بکھیر کر چار چاند لگا دئیے۔

ریڈ کارپٹ پر فلم کی کاسٹ جلوۂ گر ہوئی ،تو صرف فوٹو گرافروں پوز نہ دئیے بلکہ مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔

ہدایتکار زیک سنیڈر کی اس فلم میں بین ایفلک بیٹ مین اور سپر مین کا کردار ہینری کاویل نبھائیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں گال گیڈوٹ، ایمی ایڈمز، ڈیانے لین،لارنس فش برن، جیسی ایسنبرگ،ہالی ہنٹر اور جیریمی آئرنزشامل ہیں۔

ڈیبورا سینڈراورچارلس روون کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی غیر معمولی طاقت اور انوکھی صلاحیتوں کے مالک دو ایسے ہیروز کے گِرد گھوم رہی ہے جو انصاف کے تقاضوں کی تکمیل اور عوام کی حفاظت کیلئے بڑے سے بڑے خطرے سے ٹکرا جاتے ہیں۔

ہدایتکار زیک کے مطابق ایکشن سے بھرپور یہ سنسنی خیز ایڈونچر فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت 2روز بعد 25مارچ کو مداحوں کیلئے سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی ،جس میں بیٹ مین فرنچائز کی گزشتہ فلموں سے زیادہ ایکشن، تھرل اور کرائم موجود ہے جو دیکھنے والوں کو اپنا دیوانہ بنا لے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.