18 جون 2011
وقت اشاعت: 12:13
سلمان خان والد کے عہدے پر فائز ہونے کیلئے بہترین شخصیت قرار
جنگ نیوز - بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان گو اب تک شادی کی ذمہ داری اٹھانے کے لیے تیار نہیں ہوئے ہیں تاہم حال ہی میں فادرز ڈے کی مناسبت سے ہونے والے ایک آن لائن سروے میں انہیں والد کے عہدے کیلئے سب سے بہترین شخصیت قرار دیا گیا ہے۔آن لائن رشتے کرانے والی ویب سائٹ کے زیر اہتمام کروائے گئے اس سروے میں سلمان خان کو پرفیکٹ فادر تسلیم کیا گیاہے ۔سلیبرٹی شخصیات میں سے بہترین وموزوں والدکے لیے کروائے گئے اس سروے میں سلمان خا ن کے لیے 39 اعشاریہ 9 فیصد مثبت پیغامات سامنے آئے۔ اس سروے میں دوسرے نمبر پر بھارتی کانگریس رکن راہول گاندھی کو31فیصد ووٹ حاصل ہوئے جبکہ رنبیر کپور ،یووراج سنگھ اور ویرات کوہلی کو بالترتیب تیسرا ،چوتھا اور پانچواں درجہ حاصل ہوا۔