26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:12
نیلامی سے قبل، ایلزبتھ ٹیلر کے زیورات اور ملبوسات نمائش کے لیے پیش
جنگ نیوز -
واشنگٹن…معروف نیلام گھر کرسٹیز نے نیلامی سے قبل لندن میں ہالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ ایلزبتھ ٹیلر کے زیورات اور ملبوسات نمائش کے لیے پیش کردیے ہیں۔24سے26ستمبر تک جاری رہنے والی اس تین روزہ نمائش میں ایلزبتھ ٹیلر کے400سے زائد ملبوسات سمیت 269 مختلف زیورات،ہینڈ بیگزاور دیگر اشیاء پیش کی گئی ہیں۔لندن میں نمائش کے لیے پیش کیے گئے ایلزبتھ ٹیلر کے یہ ملبوسات اور زیورات رواں سال دسمبر کی13،14اور15تاریخ کوامریکی شہر نیو یارک میں نیلام کیے جائیں گے۔آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ ایلزبتھ ٹیلر کے زیرِ استعمال رہنے والی ان اشیاء کی تقریباً150ملین ڈالر تک میں نیلامی کی توقعات ظاہر کی جارہی ہیں۔