تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:14

سلمان خان امریکا میں سرجری کے بعد ممبئی واپس آگئے

جنگ نیوز - بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان امریکا میں سرجری کے بعد ممبئی واپس آگئے ہیں۔ سلمان خان کے پرستاروں کیلئے یہ خوشخبری بھی ہے کہ اْن کی سپرہٹ فلم باڈی گارڈ کا سیکوئل بھی بنایا جارہا ہے۔ ممبئی پہنچنے سلمان خان کا پْرتپاک استقبال کیا گیا ، وہ سرجری کے بعد اپنی نئی فلم ایک تھا ٹائیگر کی شوٹنگ کے لئے آئرلینڈ چلے گئے تھے جہاں سے وپس بالی وڈ آگئے ہیں۔ دوسری طرف ان کی بلاک بسٹر مووی باڈی گارڈ کے سیکوئل کی تیاری بھی شروع ہوگئی ہے۔ باڈی گارڈ کے پرڈیوسر اتل اگنی ہوترے کے مطابق فلم کے سیکوئل کی گنجائش ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.