تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:25

مائیکل جیکسن کی موت سے متعلق ڈاکٹر کیخلاف کیس کی سماعت

جنگ نیوز - پاپ گلوکاری کے بے تاج بادشاہ مائیکل جیکسن کی پراسرار موت پر ان کے ذاتی ڈاکٹر کانریڈ مرے کیخلاف کیس کی سماعت آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔لاس اینجلس کی سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے آج دوسرے روز بھی گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جارہے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق لائیو شوز منعقد کرنیوالی تنظیم اے ای جی لائیو آرگنائزیشن کے معاون کو چیف ایگزیکٹیو پال Gongwareنے آج عدالت کو بتایا کہ دو سال پہلے آنجہانی پاپ سنگر مائیکل جیکسن نے کانریڈ مرْے کو ذاتی ڈاکٹر کے طور پر رکھنے کی خواہش کی تھی۔ ڈاکٹرمرے کی جانب سے پچاس لاکھ ڈالر سالانہ کے مطالبے نے مائیکل جیکسن کو پریشانی میں ڈال تھا، ڈاکٹر مرے کو ماہانہ ڈیڑ ھ لاکھ ڈالر کی پیشکش کی گئی۔ ڈاکٹر کیخلاف سماعت کے دوران عدالت کے باہر مائیکل جیکسن اور ڈاکٹر کانریڈ مرْے کے حامیوں نے بھی احتجاج کیا۔ کل سماعت کے دوران آنجہانی گلوکار کی وہ وڈیوز اور تصاویر بھی دکھائی گئی تھیں جو ان کی موت سے چند دن پہلے کی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.