1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:55
مزید آئٹم سونگز کرنا چاہوں گی بشرطیکہ فحاشی نہ ہو ، زرین خان
جنگ نیوز - بالی ووڈ میں صرف ایک فلم Veerمیں کام کرنے کے بعد سلمان خان کی فلم ریڈی میں آئٹم سونگ "کریکٹر ڈھیلا"کرکے شہرت حاصل کرنے والی زرین خان مزید آئٹم سونگز کرنا چاہتی ہیں۔زرین خان کا کہنا ہے کہ انہیں مزید آئٹم سونگزکرنے پر کوئی اعتراض نہیں بشرطیکہ ان آئٹم نمبرز کے لیے فحاشی یا بیہودہ ملبوسات کا سہارا نہیں لیا جائے۔2010میں فلمVeerسے سلمان خان کے مد مقابل اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز کرنے والی23سالہ اداکارہ زرین خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں کئی آئٹم سونگز کی پیشکش ہوئی تھیں تاہم وہ مطمئن نہیں تھیں۔ فلم ریڈی میں آئٹم سونگ کرتے ہوئے انہیں سلمان خان کی وجہ سے پورا اطمینان اور بھروسہ تھا کہ اس گانے میں بیہودگی کا سہارا نہیں لیا جائیگا۔