16 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:58
کرینہ کا سرخ ساڑھی زیب تن کرنے سے انکار
جنگ نیوز - بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور نے سیف علی خان کے سوگوار خاندان سے اظہار یکجہتی کے لئے ٹی وی شو میں شوخ رنگ کی ساڑھی پہننے سے انکار کر دیا۔ کرینہ کپور ان دنوں دیوالی کیلئے پروگرام کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن انہیں سرخ رنگ کی ساڑھی پہننے کو کہا گیا تو انہوں نے صاف انکار کردیا ہے۔ کرینہ کا کہنا تھا کہ سیف علی خان کے والد کا انتقال حال ہی میں ہوا ہے۔ ان کا خاندان سوگ منا رہا ہے اس لئے یہ درست نہیں کہ وہ شوخ رنگ کے کپڑے پہنیں۔ ان کے موقف کو درست مانتے ہوئے پروگرام آرگنائزر نے ان کے لئے ہلکے رنگ کی ساڑھی کا انتظام کردیا۔