تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
20 جون 2011
وقت اشاعت: 12:32

معروف فلمی شاعر اور نغمہ نگار خواجہ پرویز انتقال کر گئے

آج نیوز - سدابہار گیتوں کے خالق معروف فلمی شاعر اور نغمہ نگار خواجہ پرویز لاہور کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ خواجہ پرویز کے عمر اٹھتر برس تھی اور وہ شوگر کے مرض میں مبتلا تھے ، گزشتہ ہفتے شوگر لو ہونے پر انہیں میوہسپتال داخل کرایا گیا جہاں آج دوپہر وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ،خواجہ پرویز کا شمار فلمی صنعت کے صف اول کے نغمہ نگاروں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے ہزاروں فلمی گانے، غزلیں، جنگی نغمے اور نظمیں لکھیں۔ ان کے درجنوں گیتوں نے عالمی شہرت حاصل کی،وہ فلمی صنعت کے زوال کا سبب بازاری شاعری کو سمجھتے تھے۔ انہوں نے سوگواران میں دو بیوگان چھ بیٹے اور بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.