تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
17 جون 2011
وقت اشاعت: 14:44

خاموشی میں ہزار باتیں چھپی ہوتی ہیں ،کترینہ کیف

اے آر وائی - ممبئی: کترینہ کیف کہتی ہیں کہ وہ اپنی ذاتی زندگی سےزیادہ دوسروں کی ذاتیات کا خیال رکھتی ہیں معروف بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ میڈیا اور ان کے چاہنے والوں کا یہ تاثر غلط ہے کہ وہ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق میڈیا کو کچھ نہیں بتاتی۔



انہوں نے کہا کہ تعلقات تو بنتے بھی ہیں بگڑتے بھی ہیں لیکن وہ چاہتی ہیں کہ جس شخص سے ان تعلق ہے وہ اس کی ذاتی زندگی کا خیال رکھیں کترینہ کا کہنا ہے کہ وہ بہت حساس ہیں اور اپنے تعلقات کی بابت میڈیا کو بتاتے رہنا انہیں دشوار لگتا ہے وہ کہتی ہیں کہ خاموشی میں بہت باتیں پنہاں ہوتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.