17 جون 2011
وقت اشاعت: 14:45
فلم آلویز کبھی کبھی جوانی کی یاد تازہ کرتی ہے، شاہ رخ خان
اے آر وائی - ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ ان کی نئی فلم آلویز کبھی کبھی ہائی اسکول دور کی یاد تازہ کرتی ہے شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کی ایک منفرد فلم ہے جو ہائی اسکول کا زمانہ یاد دلاتی ہے۔
اس میں نوجوانوں کی زبان میں بات کی گئی ہے یہی وجہ ہے یہ فلم نوجوانوں میں زیاہ مقبول ہوگی ان کا کہنا ہے کہ جوانی زندگی کا بہترین دور ہوتا ہےاور یہ فلم انہی دنوں کی یاد دلاتی ہے۔ اداکار روشن عباس نے کہا ہے کہ فلم کے گانے میں شاہ رخ خان نے ڈوب کر اداکاری کی ہے۔