17 جون 2011
وقت اشاعت: 14:46
برٹنی اسپیئرز کے والد بیٹی کے ٹور منیجر بن گئے
اے آر وائی - نیویارک: بالی ووڈ کی پوپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کے والد نے نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں اور اب وہ اپنی بیٹی کے ٹور منیجر کے فرائض انجام دینگے۔
جیمی اسپیئرز نے برٹنی کے یورپی ٹوور کے لئے عدالت سے رقم کی درخواست بھی کی ہےدرخواست میں مطلوبہ رقم نہیں لکھی گئی لیکن یہ کروڑوں ڈالر میں ہوگی۔
آٹھ ماہ کے دورے میں جیمی اسپیئرز کی تنخواہ لاکھوں ڈالر میں چلی جائے گی جیمی پہلے ہی برٹنی کے اثاثوں کی دیکھ بھال کے لئے سولہ ہزار ڈالر ماہانہ لے رہے ہیں۔