18 جون 2011
وقت اشاعت: 5:9
مائیکل جیکسن کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ویڈیو ریلیز
اے آر وائی - لاس اینجلس : کنگ آف پاپ آنجہانی مائیکل جیکسن کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے شروع کئے گئے منصوبہ ’’بیہانڈ ڈی ماسک ‘‘ کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی ۔ ویڈیو میں دنیا بھر سے جیکسن جیسے لباس پہنے افراد ان کے گانوں پر رقص کر رہے ہیں۔
گریمی ایوارڈز کیلئے نامزد ڈائریکٹر ڈینس لو نے ہزاروں ویڈیوز کو ملا کر ’’بہائنڈ دی ماسک‘‘ بنائی ہے۔ ڈائریکٹر ڈینس لو کا کہنا تھا کہ مائیکل جیکسن کے بیس ہزار سے زائد مداح نے اس ویڈیو کے لیے اپنی پرفارمنس بھیجوائی تھیں ۔جسکے بعد سولہ سو افراد کی پرفارمنس کو ملا کر ویڈیو تشکیل دی گئی ہے۔ ویڈیو میں مائیکل کے مشہور گانوں پر انھی کے لباس زیب تن کیے ہوئے سولہ سو پرفارمر نے اپنے جوہر دکھائے ہیں ۔