18 جون 2011
وقت اشاعت: 6:26
برلن:کیمرون ڈیازکی فلم بیڈ ٹیچر کا پریمیئر
اے آر وائی - برلن : جرمنی کے دارلحکومت برلن میں ہوا۔ ہالی ووڈ ادکارہ کیمرون ڈیاز کی فلم ۔ بیڈ ٹیچر کا رنگا رنگ پریمئیر کیمرون ڈیازکہتی ہیں فلم میں ایک خراب ٹیچر کا کردار ادا کرکے انھیں نیا تجربہ حاصل ہوا۔
بیڈ ٹیچر میں الزبتھ ہیلسے کا کردار ادا کرنے والی کیمرون ڈیاز کی کہانی کچھ مختلف ہے۔ جسکا مقصد ایک امیر لڑکے سے شادی کرنا ہے، لیکن پیار میں دھوکے کے بعد الزبتھ بن جاتی ہیں ٹیچرجنکا تعلیم سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں اور پھر شروع ہوتی ہے بیڈ ٹیچر کی کہانی ایک ایسی ٹیچر جو بچوں کے سامنے تمباکو نوشی،شراب نوشی کلاس روم میں سونا،اور پڑھائی کی پروا کیے بغیر اپنے کاموں میں مشغول رہنا۔