تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
18 جون 2011
وقت اشاعت: 12:59

سوناکشی سنہاکی دبنگ کے خصوصی شو میں شرکت

اے آر وائی - نئی دہلی : سوناکشی سنہا نے نئی دلی میں اپنی فلم پہلی فلم دبنگ کے ایک اسپیشل شو میں شرکت کی۔ سوناکشی کو آئیفا ایوارڈ مشہور فلم کی کیٹگری ایوارڈ دیا گیا ہے۔



سوناکشی سنہا نے فلم کی خصوصی تقریب میں شرکت کی اس تقریب میں انفارمیشن کے جونیئر منسٹر چوہدری موہن جوتی نے بھی شرکت کی۔ ان دنوں سوناکشی سنہا کئی پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کے ساتھ فلموں میں کام کررہی ہیں۔ اس موقع پر سوناکشی سنہا نے اپنے دبنگ کی کامیابی پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔



دبنگ کی موسیقی معروف موسیقار ساجد واجد نے دی۔ اس فلم میں سلمان خان نے اپنے دبنگ انداز سے فلم بینوں کو اپنی جانب متوجہ کرلیا اور سلمان پہلے سے زیادہ مصروف ہوگئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.