تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
18 جون 2011
وقت اشاعت: 18:20

لالی ووڈ کے 40اداکار ریما کی فلم کے ٹائٹل سانگ میں حصہ لینگے

اے آر وائی - لاہور : اداکارہ ریماخان نے اپنی ہوم پرڈکشن فلم لو میں گم کے ٹائٹل سونگ میں لالی ووڈکے چالیس اداکاروں کوشامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔



آپ نے شاہ رخ خان کی فلم اوم شانتی اوم کا گانا دیوانگی دیوانگی تو سناہی ہوگا۔جس میں کنگ خان نے اپنے تیس فنکار دوستوں کو گانے میں شامل کیا تھا۔اب یہی ٹیکنیک استعمال کررہی ہیں اداکارہ ریما خان جو اپنی ہوم پرڈکشن فلم لوو میں گم کی پروموشن میں مصروف ہیں۔



فلم میں ریما خان نے بھی دوستوں کوجمع کرنے کا ایک راستہ چنا جس سے ہلہ گلہ بھی ہوجائے اور فلم میں جان بھی پڑجائے۔فلم لوو میں گم کا ٹائٹل سونگ علی ظفر نے گایا ہے جبکہ گانے میں فلم، تھیٹر اور ٹی وی کے چالیس اداکار حصہ لیں گے۔فلم کے بارے میں ریما خان کا دعویٰ ہے کہ یہ لالی ووڈ کی سب سے مہنگی ترین فلم ہے اور ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر چھا جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.