18 جون 2011
وقت اشاعت: 18:29
کیمرون ڈیاز فلم بیڈٹیچرکے پریمیئر کیلیئے جرمنی پہنچ گئیں
اے آر وائی - ممبئی : ہالی ووڈ اداکارہ کیمرون ڈیاز اپنی فلم بیڈٹیچر کے پریمیئر میں شرکت کیلئے جرمنی پہنچ گئیں۔ فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جو دولت سے محبت کرتی ہے اور نت نئے فیشن کی دیوانی ہے۔
فلم میں لڑکی کو حالات بطور ٹیچر ملازمت پر مجبور کردیتے ہیں لیکن وہ ٹیچنگ کے اصولوں پر چل نہیں پاتی اور بچے اسے سکھاتے ہیں کہ استادوں سے استادی کیسے ہوتی ہےآخر کار الزبتھ زندگی کے مقصداور اصولوں کوسمجھ ہی لیتی ہے۔