تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 جون 2011
وقت اشاعت: 6:11

سیف علی خان اورکرینہ کپورکی دوستی میں دراڑ

اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ سٹار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے درمیان چار سال تک رہنے والی دوستی میں اب دوریاں پیدا ہونا شروع ہو گئی ہیں ،دونوں میگا اسٹار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان گڑ بڑ ضرور ہے۔تاحال معاملہ کھل کر سامنے نہیں آسکا۔



قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب وہ دونوں ایک دوسرے سے بحث کرتے اور لڑتے نظر آتے ہیں۔ اسکی ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ انہیں ایک ساتھ وقت گزارنے کا موقع نہیں مل رہا، دونوں اس برس اپنی فلمی مصروفیات میں الجھے ہوئے ہیں۔ دوسرا مسئلہ خرچ کا ہے،خرچ اگر کرینہ کی حد تک ہوتا تو خیر تھی، لیکن انکے گھر والوں کی سیر و تفریح پر خرچ سیف کو چبھ رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شوٹنگ کے لئے سیف کے لندن جانے سے دونوں میں شدید لڑائی بھی ہوئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.