19 جون 2011
وقت اشاعت: 8:27
سنجے اورارشدوارثی ایک بارپھرساتھ ساتھ
اے آر وائی - ممبئی : سنجوبابا اورارشد وارثی نے منا بھائی ایم بی بی سی میں فل کامیڈی پرفارمنس دینے کے بعد کافی مدت سے کسی فلم میں ساتھ نظر نہیں آئے لیکن اب ساتھ نظرآئے گی یہ جوڑی ایک ساتھ ڈبل دھمال کے سیکوئل میں ۔
جی ہاں ڈبل دھمال کے سیکوئل میں گھنٹہ سنگھ کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے ارشد وارثی سنجے دت کے ساتھ اور اپنے سردار ہونے کا کتنا کردارنبھاتے ہیں۔ یہ تو وقت آنے پر پتہ چل ہی جائے گا۔ اس فلم میں ملیکہ شیروات اور جاوید جعفری بھی ہوں گے۔
جاوید جعفری اپنی مزاحیہ اداکاری سے پہلے ہی عوامی مقبولیت میں کافی آگے جاچکے ہیں۔ فلم کا پرومو تو جاری ہوہی چکاہے اب دیکھنایہ ہے یہ اتنا مصالحہ ڈالنے کے بعد پلیٹ میں ذائقہ آتا ہے یانہیں۔ یہ تو چوبیس جون کو پتہ چل ہی جائے گا۔