19 جون 2011
وقت اشاعت: 16:32
فلم آل ویز کبھی کبھی کا پریمیئر، شاہ رخ خان شرکت نہ کر سکے
اے آر وائی - ممبئی : شاہ رخ خان نے اپنی فلم آلویز کبھی کبھی کے پریمیئر شو میں شرکت نہ کرنے پر ساتھی اداکاروں سے معذرت کر لی۔
شاہ رخ خان کی فلم کمپنی ریڈ چلی کے بینر تلے بننے والی فلم آلویز کبھی کبھی میں نوجوان اداکاروں کو موقع دیا گیا ہے۔ یہ فلم ہائی اسکول کے آخری سال کے طلبا کی زندگی پر مشتمل ہے۔ تاہم شاہ رخ اپنی فلم کے پریمیئر میں خود ہی شرکت نہ کرسکے۔
اس عدم شرکت پر شاہ رخ خان نے ساتھی فنکاروں اور عملے سے ایک پیغام میں معافی مانگ لی ہے۔ کنگ خان نے وجہ یہ بتائی کہ وہ ان دنوں وہ حیدرآباد میں اپنی نئی فلم راون کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔