تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
20 جون 2011
وقت اشاعت: 6:9

انجلینا جولی پناہ گزینوں کے کیمپ میں خواتین سے مل کر آبدیدہ

اے آر وائی - مالٹا: ہالی وڈ سپر اسٹار اور گلیمرس وومن انجلینا جولی مالٹا میں پناہ گزینوں کے کیمپ میں خواتین سے مل کر آبدیدہ ہو گئیں۔ پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر معروف ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خیر سگالی کی سفیر انجلینا جولی نے مالٹا میں پناہ گزینوں کے کیمپ کا دورہ کیا۔



اس دوران ان کی ملاقات لیبیا، صومالیہ اور دیگر ممالک سے پناہ کی تلاش میں آئی ایسی خواتین سے ہوئی جو ظلم اور تشدد کے واقعات میں اپنے جگر گوشے کھو بیٹھیں ۔ انجلینا جولی ان خواتین کی آب بیتی سن کر آبدیدہ ہو گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ان مسائل کے حل کیلئے مالٹا کے حکام سے بات چیت کر رہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.