20 جون 2011
وقت اشاعت: 11:52
معروف شاعر اور نغمہ نگار خواجہ پرویزانتقال کر گئے
اے آر وائی - لاہور: ملک کے معروف شاعر اور نغمہ نگار خواجہ پرویز مختصر علالت کے باعث لاہور میں انتقال کرگئے۔ انہوں نے بطور نغمہ نگار سات سو سے زیادہ فلمی گیت لکھے، جو ملکہ ترنم نورجہاں، نصرت فتح علی خان، مہدی حسن، سائرہ نسیم اور درجنوں گلوکاروں کے لبوں پر سجے۔
خواجہ پرویز پاکستانی فلم انڈسٹری کی تاریخ میں واحد کمرشل ویلیو کے شاعر تھے، ان کا ہر فلمی گیت شائقین موسیقی کو سحر زدہ کردیتا۔ خواجہ پرویز نے اردو اور پنجابی گیتوں کے علاوہ بے شمار قوالیاں اور صوفیانہ گیت بھی لگھے۔ ان کی مقبول زمانہ قوالی "انکھیاں اڈیکھدیاں" "جھولے جھولے لال" اور "ساری ساری رات"شامل ہیں۔