20 جون 2011
وقت اشاعت: 12:11
شادی ہوئی نہیں لیکن سلمان خان کیلئے پرفیکٹ فادر کا ٹائٹل
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈپلے بوائے سلمان خان نے اب تک شادی نہیں کی مگر پرفیکٹ فادر کا ٹائیٹل ضرورحاصل کرلیا۔ فادرزڈے کے حوالے سے بھارت میں ایک انٹرنیٹ بیس سروے ہوا۔۔جس میں بالی ووڈاداکاروں کے حوالے سے یہ سوال پوچھا گیا کہ کون بہترین باپ ہے۔
سروے میں شاہ رخ خان ، اربازخان، ریتھک روشن اورسلمان خان سمیت کئی اداکارشامل تھے۔ لیکن سروے کے نتیجے میں نو ہزار ساڑھے آٹھ سو ووٹ کے ساتھ پرفیکٹ فادر کا ٹائیٹل سلمان خان کو ملا تو سب حیران رہ گئے۔ سلمان کو نہ صرف لڑکیوں بلکہ بچوں نے بھی ان کی زندہ دلی کی وجہ سے ووٹ دیئے۔