تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
20 جون 2011
وقت اشاعت: 14:53

ہیری پوٹرسیریز کا آخری حصہ پندرہ جولائی کوریلیز ہوگا

اے آر وائی - نیویارک : جادونگری پر بنائی گئی ہالی ووڈفلم ہیری پوٹر اینڈدیتھلی ہیلوز ٹو پندرہ جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔ سال دوہزار ایک میں جادونگری کا یہ سفر جب شروع ہوا تب ڈینئیل ریڈکلف کو ایک ایسے بچے کے طور پر پیش کیا گیاجو کرشماتی فطرت کا مالک تھا۔



فلم میں اس کے دوستوں کا ایک گروہ بنا اور دس سال بعد نوجوانوں کا یہ گروپ ہالی ووڈ کی امیر ترین شخصیات میں شامل ہوگیا۔ فلم ہیری پوٹر ایک ایسی دنیا کے گرد گھومتی ہے جہاں دکھتا کچھ اور ہے اور ہوتا کچھ اوراَن دیکھے دشمنوں سے لڑائی اورطلسماتی طاقتوں سے لڑنے والے اس بچے کی کہانی اب ختم ہونے کوہے۔ان دس سالوں میں ہیری پوٹرسیریز آٹھ حصوں میں ریلیز کی گئی۔ ہیری پوٹر اینڈدیتھلی ہیلوز پارٹ ٹو پندرہ جولائی کوریلیز کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.