21 جون 2011
وقت اشاعت: 6:31
اداکار ناظم طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے
اے آر وائی - کراچی : ماضی میں اپنے عہد کے مقبول ہیرو اداکار ناظم کراچی میں طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے ۔ ناظم مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر گلشن اقبال بلاک ایک میں ادا کی جائے گی۔
انہیں ایک ماہ قبل عارضہ قلب کے سبب نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کی حالت کئی روز سے تشویشناک بتائی جارہی تھی۔ان کی مقبول فلموں میں محمد بن قاسم ،شمع پروانہ، یادیں، انسان کا تماشا سمیت کئی فلمیں شامل ہیں ۔