22 جون 2011
وقت اشاعت: 5:55
آج دنیا بھر میں موسیقی کا دن منا یا جا رہا ہے
اے آر وائی - کراچی : آج دنیا بھر میں موسیقی کا دن منا یا جا رہا ہے ۔ موسیقی جسے روح کی غذابھی کہا جاتاہے۔۔ سُر، تال ، دھنوں اور خوبصورت آوازوں کے ملاپ کے ساتھ جب موسیقی تخلیق کی جاتی ہے وہیں دل کے تار بھی ملنا شروع ہوجاتے ہیں۔ خوشی ہویا غم، انتظار کا کرب ہو یا طمانیت کااحساس۔۔دل ہر حال میں موسیقی ہی سننا پسندکرتاہے۔
موسیقی کے کئی رنگ ہیںاور کئی اقسام اگر صرف سروں کی بات کی جائے تو دنیا کی موسیقی بارہ سروں پر مشتمل ہے جنہیں حکیم فیثا غورث نے ترتیب دیا۔ پاکستان میں بھی موسیقی کاشعبہ ہمیشہ عروج پر رہا ہے۔