تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 جون 2011
وقت اشاعت: 5:55

فلم "دہلی بیلی" باکس آفس لوٹ لے گی، عمران خان

اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ اسٹار عمران خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم "دہلی بیلی" کی پرموشن کے لیے ممبئی میں موجود ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ دہلی بیلی باکس آفس لوٹ لے گی۔



عمران خان نے ممبئی میں ایک تقریب کے دوران اپنے مداحوں میں دہلی بیلی کی خصوصی ٹی شرٹس تقسیم کیں۔ ان ٹی شرٹس پر عمران کا آٹوگراف ہے۔ اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عمران کا کہنا تھا کہ فلم کے میوزک کا بہت اچھا رسپونس ملا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی آنے والی فلم باکس آفس پر ہٹ ہو گی۔ دہلی بیلی پہلی جولائی کو ریلیز ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.