22 جون 2011
وقت اشاعت: 5:55
بال ٹھاکرے کی بہو بابری مسجد کے موضوع پر فلم بنائیں گی
اے آر وائی - ممبئی : بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے لیڈر بال ٹھاکرے کی بہو سمیتا ٹھاکرے نے بابری مسجد کے انہدام کے متنازع موضوع پر فلم ”بابری“ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
شمیتا ٹھاکرے نے ممبئی میں ایک بیان میں کہا کہ وہ اس فلم میں بابری مسجد کے انہدام پر جاری پیچیدہ سیاسی بحث کو موضوع بنانے کے بجائے عام لوگوں کا نکتہ نظر پیش کریں گی۔
ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس فلم میں مرکزی کردار کے لیے عامر خان سے رابطہ کیا تھا تاہم عامر خان نے اپنی مصروفیت کی وجہ سے فلم میں شمولیت سے معذرت کرلی تھی۔ اب عامر خان کی جگہ ایکشن ہیرو اور مقبول اداکار اجے دیوگن کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔