22 جون 2011
وقت اشاعت: 5:56
قہقہے لگانا خوشگوارازدواجی زندگی کارازہے،جنیفر لوپیز
اے آر وائی - لاس اینجلس : اب تک تو ماہرین کامیاب زندگی کا راز بتاتے رہے ہیں لیکن ہالی ووڈاداکارہ جنیفر لوپیز نے ہنستے رہنے کی عادت کو کامیاب شادی کاراز قرار دیاہے۔
ہنسنا، کھلکھلانا صحت کیلیئے تو بہترہے ہی لیکن اس سے شادی بھی کامیاب ہوتی ہے ، یہ راز بتایا ہالی ووڈاداکارہ جنیفر لوپیز نے۔جو یہ کہتی ہیں کہ کون کہتا ہے مشھور شخصیات کی شادیاں کامیاب نہیں ہوتیں؟
انھوں نے گلوکار مارک انتھونی سے اپنی کامیاب خوشگوار زندگی کا راز بتایا ہے کہ وہ جب بھی ساتھ ہوتے ہیں کوئی نہ کوئی لطیفہ سنا دیتےہین جس سے جنیفر کی ہنسی چھوٹ جاتی ہے۔جنیفر لوپیز نے قہقہے لگانے کو خوشگوار زندگی کا راز قراردے دیا۔