22 جون 2011
وقت اشاعت: 5:56
لیڈی گا گا ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے سبز رنگ میں
اے آر وائی - ٹوکیو : امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا اپنے نئے البم اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے ہرے رنگ میں رنگ گئیں۔ جاپان میں امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کی آمد کے سب ہی منتظر تھے لیکن جب لیڈی گاگا آئیں تو ہمیشہ کی طرح انھوں نے اپنے مداحوں کو اپنا نیا روپ دکھایا۔
سبز لباس، سبزسبز جوتے، سبز میک اپ کے ساتھ ساتھ سبز رنگ کے بالوں میں جب ٹوکیو ایئرپورٹ پر جلوہ گر ہوئیں تو کیمروں کی فلیشز سے چمک اٹھیں ۔لیڈی گاگا نے اپنے نئے البم لٹل مونسٹرزاور ماحولیاتی آلودگی کے متعلق آگہی دینے کیلیئے سبز بہروپ اختیار کیا۔