تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 جون 2011
وقت اشاعت: 5:56

امیتابھ کی نئی فلم بڈھا ہوگا تیرا باپ کی تشہیری مہم

اے آر وائی - ممبئی: ممبئی میں امیتابھ کی آنے والی فلم بڈھا ہو گا تیرا باپ کی تشہیری مہم میں ہیما مالنی اور سونو سود سمیت متعدد فنکاروں نے شرکت کی۔



فلم میں بگ بی ایک ساٹھ سالہ بڈھے کا کردار ادا کر رہے ہیں جو ایک بانکے نوجوان کی طرز پر زندگی گزارتا اور اپنے لیے خود مسائل پیدا کرتا ہے۔ فلم میں امیتابھ ایک ریٹائرڈ قاتل کے روپ میں نظر آئیں گے جو پیرس میں مقیم ہے اور اپنا آخری مشن پورا کرنے کے لیے بھارت آتا ہے جس کے بعد اس کا پورا طرز زندگی بدل جاتا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں امیتابھ کے ساتھ ہیما مالنی، سونو سود، منیشا لامبا اور دیگر بالی وڈ اسٹار شامل ہیں۔ فلم یکم جولائی کو ریلیز ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.