22 جون 2011
وقت اشاعت: 5:57
راون میں کرینہ کپورکےکام سےشاہ رخ خان خوش، ٹوئٹرپرتعریف
اے آر وائی - ممبئی : فلم را ون میں بالی ووڈبیبوکی کارکردگی اور لگن سےکنگ خان شاہ رخ نےخوش ہوکرسوشل نیٹ ورک ٹوئٹرپران کی تعریف کرڈالی۔
کنگ خان کاکہناہے کہ کرینہ کپورنےفلم کےدوران سچی لگن اورمحنت سےکام کیااورمقررہ وقت پراپنی شوٹنگ مکمل کروائی ۔ انہوں نےکہا کہ شدید گرمی کےموسم میں بھی کرینہ نےشوٹنگ سےانکارنہیں کیااورتپتی دھوپ میں بھی فلم کےکچھ شاٹ ریکارڈ کروائے۔ ان کاکہناتھاکہ اگرایسے میں کرینہ کپورکی تعریف نہ کی جائے تویہ زیادتی ہوگی۔ فلم راون دیوالی پرریلیز کی جائے گی۔