22 جون 2011
وقت اشاعت: 10:35
ملکہ شیراوات اب سکھائیں گی یوگا اور بیلی ڈانس
اے آر وائی - ممبئی : آئٹم سونگ کی دوڑ میں تو خیر ملکہ شیروات نے چھلانگ لگا ہی دی،لیکن اب وہ سرگرم ہیں ہیلتھ انسٹرکٹر بننے کیلئے، ڈانس اور یوگا فٹنس پر مشتمل ڈی وی ڈی ریلیز کریں گی ۔
ملکہ شیروات فٹنس کے حوالے سے ایک ڈی وی ڈی ریلیز کرنا چاہتی ہیں۔ ملکہ شیروات اپنے دورہ امریکہ کے دوران اس ڈی وی ڈی کی ریکارڈنگ کرائیں گی اور اس میں یوگا اور فٹنس کے ساتھ بیلی ڈانس کے اصول و ضوابط بھی سکھائے جائیں گے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ ملکہ کی ڈی وی ڈی سے کتنے لوگوں کی صحت پر مثبت اثر پڑتا ہے اور کتنوں کی صحت منفی رجحان کی جانب مائل ہوتی ہے ویسے یہ کہنے کی بات نہیں یوں بھی سمجھ آجانی چاہئے۔